نکاح سے پہلے لڑائی میں لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ : « اگر نکاح کے بعد ایسی حالت رہی اور میں تمہیں آزاد کروں یا مجھے آزاد کرنا پڑے تو اس بہتر ہے کہ ابھی آزاد کروں» ایسا کہنے سے نکاح کے بعد طلاق ہوگی؟
مذکورہ الفاظ سے نکاح کے بعد کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ نکاح سے قبل منگیترسے بلاضرورت بات چیت کرنا شرعا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143901200030
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن