مجھے نوکری کی تلاش ہے ،کسی جگہ لگتاہے کہ نوکری مل جائےگی، مگر پھر رہ جاتا ہوں براہِ مہربانی کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں۔
پنج وقتہ نمازوں کی پابندی اور استغفار کی کثرت کریں، نیز فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کی روزی جہاں مقدر کی ہے وہاں آپ کو ضرور ملے گی، اور جہاں آپ کا رزق نہیں وہاں نوکری بھی نہیں ملے گی؛ اس لیے اگر کسی جگہ نوکری یا کام نہ ملے تو پراگندہ خیالات یا کمزور عقیدگی کے بجائے خدائے بزرگ وبرتر کی قضا اور حکمت پر ایمان مزید مضبوط کیجیے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200048
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن