حالت نفاس میں عورت قران کریم کی تلاوت یا دیگر اذکار پڑھ سکتی ہے؟
نفاس کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے ، قرآنِ مجید کے علاوہ باقی ذکر واذکار، کلمہ، درود شریف یا کوئی اور وظیفہ پڑھنا یا قرآن مجید میں جو دعائیں آئی ہیں ان کو دعا کی نیت سے پڑھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200461
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن