بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پندرہ دن سے کم مدت کے لیے پنجاب گئے تو نمازِ قصر کا حکم


سوال

کم مدت کےلیے پنجاب گئے ،تو کیا وہ پنجاب میں نماز مکمل پڑھیں گے یا قصر کریں گے؟

جواب

اپنے شہر سے پنجاب کے  جس علاقے میں گئے ہیں اگر دونوں کے درمیان کم از کم سوا ستتر کلومیٹر کا فاصلہ ہے، اور پندرہ دن سے کم قیام ہے اور پنجاب کا وہ علاقہ وطنِ اصلی (آبائی علاقہ جہاں اپنی زمینیں وغیرہ ہوں یا وہاں شادی کی ہو) نہیں ہے تو ظہر، عصر اور عشاء کی فرض نمازوں میں قصر کرنا ہوگی۔ بصورتِ دیگر قصر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح اپنے شہر سے نکلنے کے بعد پنجاب کے مطلوبہ علاقے پہنچنے سے پہلے دورانِ سفر بھی مذکورہ نمازیں قصر کرنی ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں