بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میک اپ استعمال کرنے کا حکم


سوال

کیا میک اپ کا استعمال جائز ہے؟ کیا میک اپ حرام اشیاء سے بھی بنایا جاتاہے اور اس کا استعمال چہرے پر جائز ہے؟ اگر نہیں تو کیسے معلوم کریں کہ کون سی چیز حرام ہے ؟کیوں کہ میک اپ میں تو ہزاروں چیزیں ہیں۔

جواب

میک اپ کی بعض صورتیں جائز ہیں اوربعض ناجائز ۔جائز  میک اپ کے لیے ایسی اشیاء کا استعمال جائز ہے جو پاک اورحلال ہوں۔آج کل میک اپ کی اشیاء میں حرام اورناپاک بھی استعمال ہوتا ہے ؛ اس لیے اگر اجزاء پاک ہوں تو ان کاخارجی استعمال جائز ہے اورناپاک ہوں تو طہارت کےلیے ان کا دھونا ضروری ہے۔ناپاک اورحرام کی مصنوعات کے  متعلق معلومات کےلیے کسی حلال تصدیقی ادارے سے راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں