میوزک سننا کیسا ہے؟ حلال ہے یا حرام؟ میوزک کے بغیر گانا گانے اور سننے کا کیا حکم ہے؟
میوزک سننا صاف وصریح آیات واحادیث کی بنا پر ناجائز وحرام ہے، رہی بات میوزک کے بغیر گانے کے اشعار گانے یا سننے کی تو اس کا مدار ان اشعار کی معنویت پر ہے، اگر اشعار بیہودہ گوئی اور کسی قسم کی ناجائز بات پر مشتمل نہ ہوں تو محض ان کا پڑہنا وسننا جائز ہے، ورنہ ناجائز ہوگا، تفصیل کے لئے مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کی کتاب " اسلام اور موسیقی " کا مطالعہ فرمائیں، واللہ اعلم!
فتوی نمبر : 143612200020
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن