مبلغ ایک کروڑ کی رقم مندرجہ ذیل پس ماندگان میں تقسیم فرمائیں:
ایک بیوہ، دو بیٹیاں، چار بیٹے زندہ۔
مرحوم کی ایک بیٹی ان کی زندگی میں 8سال پہلے انتقال کرگئی تھی، اس کی اولاد بھی نانا کی وراثت میں حصہ دار ہو گی ؟
ایک کروڑ روپے ایک بیوہ، چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کے درمیان تقسیم کرنے کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ ایک کروڑ روپے میں سے بارہ لاکھ پچاس ہزار (۱۲۵۰۰۰۰ ) روپے مرحوم کی بیوہ کو، سترہ لاکھ پچاس ہزار (۱۷۵۰۰۰۰ ) روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو اور آٹھ لاکھ پچھتر ہزار (۸۷۵۰۰۰ ) روپے مرحوم کی ہر ایک زندہ بیٹی کو ملیں گے۔
مرحوم کی جو بیٹی مرحوم کی زندگی میں ہی انتقال کر گئی تھی اس بیٹی یا اس کی اولاد کا مرحوم کے ترکہ میں شرعاً حصہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008202079
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن