بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مودودی صاحب پر باوجود عصمت انبیاء کے انکار کے کفر کا فتوی کیوں نہیں؟


سوال

مودودی صاحب اور اس کی جماعت عصمت انبیاء کے کلی طور پر قائل نہیں، اور انبیاء کرام کی گستاخی بھی مودودی صاحب نے کی ہے تو پھر ان کے کفر پر فتوی کیوں نہیں؟

جواب

تکفیرِ مسلم کا  مسئلہ  بہت اہم اور نازک ہے، حضرت امام اعظم رحمہ اللہ کا قول ہے کہ: اگر کسی کے قول میں ۹۹/ احتمالات کفر کے پائے جائیں اور ایک احتمال عدمِ کفر کا پایا جائے تو میں  اس پر کفر کا فتوی نہیں لگاتا" إلا أن یکون کفرًا بواحًا "مگر یہ کہ کوئی قول کھلا ہوا کفر ہو جس میں کوئی تاویل ممکن نہ ہو۔ مودودی صاحب کی عبارات کسی تاویل پر  مبنی ہیں، اس لیے ان پر کفر کا فتوی نہیں دیا گیا، البتہ  جادہٴ حق سے ہٹے ہوئے ہونے کا حکم لگایا جاتا ہے۔ فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143803200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں