آج کل کےحالات میں جب کہ کفار مسلمانوں کو بےدردی سے قتل کر رہے ہیں عورتوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں۔ایسے میں ہم عام مسلمان کیا کریں کہ کل اللہ تعالیٰ کے سامنے حجت کرسکیں؟
ہر آدمی اپنی طاقت واختیار کے بقدر ان کی مدد کرنے کا مکلف ہے، اور کچھ بس میں نہ ہو تو ان کےلیے دعا اور ان کی طرف سے صدقہ نکالنے کا اہتمام کریں.فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200137
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن