بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مقروض کا حج کرنا


سوال

میں قرض دار ہوں ، مگر حج پر جارہا ہوں،   جو میرا بیٹا کرارہا ہے، تو کیا میرا حج پر جانا جائز ہے؟

جواب

اگر آپ پر قرض ہے اور اس کی ادائیگی کے اسباب نہیں ہیں اور  آپ کا بیٹا آپ کو حج پر لے جارہا ہے تو آ پ  حج پر جاسکتے ہیں،  کسی قسم کی کراہت کے بغیر حج ادا ہوجائے گا۔ البتہ مقروض شخص اگر اپنی رقم سے حج پر جانا چاہے تو اسےپہلے قرض ادا کرنا چاہیے، اس کے بعد حج ادا کرنا چاہیے، لیکن قرض کے باوجود حج کرنے سے  حج ادا ہوجاتا ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 221)
'' ويكره الخروج إلى الغزو والحج لمن عليه الدين''۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں