آج کل خصوصاً نوجوانوں میں ایک برائی مشت زنی کی بہت زیادہ عام ہے، سوال یہ ہے کہ ایساکرنے سے روزہ باقی رہتاہے یا نہیں ؟روزہ کی صورت میں غسل کا کیا طریقہ ہوگا؟
مشت زنی قبیح عمل اور گناہ ہے، مذکورہ فعل سرزد ہونے پر صدق دل سے توبہ واستغفار لازم ہے۔ روزے کی حالت میں مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جائے گا اس روزہ کی قضا بھی کرنا ہوگی۔ روزہ کی حالت میں غسل جنابت کرتے ہوئے صرف کلی پر اکتفا کیا جائے،غرارے نہ کریں تاکہ کہیں حلق میں پانی نہ چلا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200146
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن