بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے وضو خانہ میں لگی ٹائلیں توڑ کر نئی لگانے کا حکم


سوال

  ایک مسجد کے وضو خانہ میں بہت اچھی ٹائلیں لگی ہوئی ہیں اس کو توڑ کر نئے ڈیزائن کی زیادہ اچھی ٹائلیں لگانے کا کیا حکم ہے، جب کہ اس میں مسجد کا پیسہ لگ رہا ہو جو چندہ کی مد میں آیا ہو یا وہ رقم کسی نے اسی مقصدکے لیے دی ہو یا دینا چاہ رہا ہو؟ 

جواب

مسجد کے وضو خانہ  میں لگی ہوئی ٹائلیں جب اچھی بھی ہیں اور قابل استعمال بھی ہیں ان کو توڑنا یا ہٹا کر نئی لگانا درست نہیں، خواہ اجتماعی چندےسے تبدیل کی جائیں یا کوئی شخص اپنی ذاتی رقم سے یہ کام کرے؛ کیوں کہ مالِ وقف جب تک قابلِ استعمال ہو اس کی تبدیلی جائز نہیں ہوتی۔  کذا فی رد المحتار: مسجد مبنی اراد رجل ان ینقضہ ویبنیہ احکم لیس لہ ذلک  ۔۔۔۔۔الا ان یخاف ان ینھدم( ج: ۴، ص: ۳۵۷، ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143804200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں