مسافر کے لیے جمعہ کے دن کتنی رکعت ادا کرنے کا حکم ہے؟
مسافر جمعے کی نماز ادا کررہاہو تو مقیمین کی طرح جمعہ کی دو رکعت فرض ادا کرے گا۔ اور اگر سفر کی جلدی نہ ہو تو اسے مقیمین کی طرح سنتیں بھی ادا کرنی چاہییں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201842
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن