بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مساجد سے پرندوں کے گھونسلوں کو ختم کرنا


سوال

ہماری مسجد میں پرندوں کے گھونسلے  ہیں اور پرندے آکر مسجد میں بیٹ کرتے ہیں اور مسجد کو گندا کرتے ہیں، آیا ان گھونسلوں کو مسجد سے ہٹانا درست ہوگا؟

جواب

مساجد میں پرندوں کے گھونسلوں سے صفائی میں خلل اور نمازیوں کے لیے پریشانی ہوتی ہے ؛ اس لیے مساجد سے پرندوں کے گھونسلوں کو ہٹانادرست ہے۔فتاوی شامی میں ہے:

’’ ولا بأس برمي عش خفاش وحمام لتنقيته ( قوله: لتنقيته ) جواب سؤال ؛ حاصله أنه قال صلى الله عليه وسلم " أقروا الطير على مكانتها " فإزالة العش مخالفة للأمر فأجاب بأنه للتنقية وهي مطلوبة ، فالحديث مخصوص بغير المساجد‘‘۔(1/663)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143811200094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں