بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحومہ والدہ کو خواب میں خاموش دیکھنا


سوال

میری والدہ کو فوت ہوئے تقریباً سات سال کا عرصہ گزر گیا ہے، گزشتہ چند دنوں سے میں خواب میں اپنی والدہ مرحومہ کو دیکھ رہا ہوں جو خواب میں نظر آرہی ہیں، مگر بالکل خاموش رہتی ہیں، اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں والدہ مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب کی کثرت کریں، ہوسکے تو صدقہ جاریہ کے طور پر کسی مسجد کی تعمیر میں ان کی طرف سے حصہ ڈال دیں، یا کنواں کھدوادیں یا بورنگ کروادیں، نیز اگر ان پر کسی کا قرضہ ہو تو معلوم کرکے یا تو ادا کردیں یا معاف کرا لیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں