بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف نام


سوال

بچوں کے نام کی ایک کتاب میں لڑکی کا نام منشار Manshaar مطلب روشنی کا منار، اور لڑکے کا نام ارشان Arshaan مطلب بہادر۔ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"منشار" عربی زبان کا لفظ ہے، در اصل میم کے کسرہ  (زیر) کے ساتھ مِنْشار اسم آلہ - معنی : خبر پھیلانے کا آلہ. نجاری کا آلہ، آری، آرہ۔

یہ نام مناسب نہیں ہے، اس نام کی جگہ کوئی اچھے معنی والا نام یا کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی کا نام رکھیں۔

ارشان فارسی زبان کا لفظ ہے معنی ہیں خوب سمجھ دار، یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں