بچہ نابالغ ہو اور باپ اس کی دیکھ بھال نہ رکھتا ہو، لیکن والد صاحبِ نصاب ہو تو اس کے بچہ کو زکاۃ دینا کیسا ہے؟
مال دار (صاحبِ نصاب) آدمی اگر اپنے نابالغ بیٹے کے نفقہ کی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو نابالغ بچے کو زکاۃ دینا جائز ہوگا، بچہ اگر سمجھ دار ہے اور مال کی پہچان رکھتاہے تو زکاۃ پر اس کا قبضہ کرنا بھی درست ہوگا۔ (زکاۃ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، بحوالہ فتاویٰ تاتارخانیہ، 2/272 ط: ادارۃ القرآن کراچی) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201244
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن