بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کرنے کے بعد پتا چلا کہ جانور کم عمر تھا


سوال

قربانی کرنے کے بعد پتا چلا کہ جانور کم عمر تھا، مطلب کھیرا تھا، اب کیا دوبارہ قربانی کرنا ہوگی؟

جواب

اگرقربانی کرنے کے بعد پتا چلا کہ جانور کی عمر شریعت کی قربانی کے لیے مقرر کردہ عمر سے کم تھی تو اس جانور کی قربانی   نہیں ہوئی، لہٰذا اگر قربانی کا وقت باقی ہو ( یعنی ۱۲ ذی الحجہ  کی مغرب سے پہلے پتا چلا) تو ۱۲ ذی الحجہ کی مغرب سے پہلے پہلے دوبارہ قربانی کرنا واجب ہوگا، لیکن اگر قربانی کے ایام گزر چکے ہوں تو پھر قربانی کے بقدر رقم صدقہ کرنا واجب ہوگا۔ مذکورہ حکم اس شخص کے لیے ہے جس پر قربانی واجب ہو، یعنی وہ صاحبِ نصاب ہو۔ اگر غریب نے کم عمر جانور قربانی کے لیے خرید لیا یا زبان سے قربانی کے لیے خاص کردیا تھا پھر اس کی قربانی کی تو اس کے لیے وہی جانور قربانی کے لیے متعین ہوگیا، لہٰذا اس کی قربانی اد اہوگئی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 321)

''(وصح الجذع) ذو ستة أشهر (من الضأن) إن كان بحيث لو خلط بالثنايا لا يمكن التمييز من بعد. (و) صح (الثني) فصاعداً من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل، وحولين من البقر والجاموس، وحول من الشاة)۔

وفي البدائع: تقدير هذه الأسنان بما ذكر لمنع النقصان لا الزيادة، فلو ضحى بسن أقل لا يجوز، وبأكبر يجوز وهو أفضل. ولا تجوز بحمل وجدي وعجول وفصيل لأن الشرع إنما ورد بالأسنان المذكورة''۔

الفتاوى الهندية (5/ 295)

''(الباب الثالث في وقت الأضحية) . وقت الأضحية ثلاثة أيام العاشر والحادي عشر والثاني عشر، أولها أفضلها وآخرها أدونها، ويجوز في نهارها وليلها بعد طلوع الفجر من يوم النحر إلى غروب الشمس من اليوم الثاني عشر، إلا أنه يكره الذبح في الليل، وإذا شك في يوم الأضحى فالمستحب أن لا يؤخر إلى اليوم الثالث، فإن أخر يستحب أن لا يأكل منه، ويتصدق بالكل فيتصدق بفضل ما بين المذبوح وغير المذبوح؛ لأنه لو وقع في غير وقته لا يخرج عن العهدة إلا بذلك، كذا في محيط السرخسي''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200332

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں