میں قرآن کا حافظ ہوں اور اب میں قرآن بھول گیا ہوں ، اس کی میرے لیے کیا سزا ہے ؟ میں دوبارہ یاد کرنا چاہتا ہوں۔
قرآن مجید یاد کر کے بھول جانا بڑا سخت گناہ ہے اور احادیث میں اس کا سخت وبال آیا ہے ، اس کا تدارک یہی ہے کہ ہمت کرکے دوبارہ یاد کریں اور ہمیشہ پڑھتے رہیں، اور جب بھول جانے کے بعد دوبارہ یاد کرلیا اور مرتے دم تک ہمیشہ پڑھتے رہے اور نہ بھولے تو قرآن مجید بھولنے کا وبال نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200368
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن