بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانا


سوال

میں اس وقت چائنا میں ہو ں، کل میں نے چائنیز  کے ساتھ ایک بڑے تالاب میں سویمنگ کی تو جب دوستوں کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے ۔لہذا آ پ کی طرف سے کیا جواب ہے؟

جواب

اگر سویمنگ پول میں نہانے والے تمام مرد ہی  ہوں  اور بے پردگی کا خدشہ نہ ہو  یعنی مردوں کے ستر کو دیکھنے کا بھی خدشہ نہ ہو تو ایسی جگہ پر نہانے کی گنجائش ہے۔ اور اگر کسی جگہ مرد اور عورتوں کا اختلاط ہو یا مردوں کا ستر کھلا ہوا ہو  ایسی  بے حیائی  کی جگہ پر نہانا جائز نہیں۔

باقی غیر مسلم کے جسم پر اگر ظاہری نجاست نہ ہو تو غیر مسلم کا جسم ناپاک نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے تالاب کا پانی بھی نجس ہوجائے۔ ایسی صورت میں غیر مسلم کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں اگر غیر مسلم کے جسم پر ظاہری نجاست موجود ہو اور تالاب چھوٹا ہو (یعنی 225 اسکوائر فٹ سے کم ہو) یا تالاب بڑا ہو  لیکن اس ناپاکی کا اثر (رنگ یا بو یا مزہ) پانی میں ظاہر ہوجائے تو پانی ناپاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں