میں نے اپنے بچے کا نام "عون محمد" رکھا ہے ، کیا یہ نام رکھنا جائز ہے؟
"عون" کا معنی ہے : مدد یا مددگار ۔ دوسرا معنی مراد لیا جائے تو مطلب ہوگا : محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مددگار ، یعنی آپ کے دین کی مدد ونصرت کرنے والا، اس اعتبار سے "عون محمد" نام رکھنے میں حرج نہیں۔
"وَ(الْعَوْنُ) الظَّهِيرُ عَلَى الْأَمْرِ، وَالْجَمْعُ (الْأَعْوَانُ)". (مختار الصحاح للرازي ، مادة : ع،و، ن) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200904
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن