بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کو والدین اور رشتہ داروں سے ملنے کا حق کتنے عرصہ میں ہے؟


سوال

میں نے پڑھا ہے کہ ایک عورت اپنے والدین سے ہفتہ میں ایک بار ملنے کا حق رکھتی ہے اور رشتہ داورں سےسال میں ایک بار۔ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

ویسے تو شوہر کو چاہیئے کہ وقتا فوقتا اپنے خاندان اور عرف کے مطابق اپنی بیوی کو والدین اور محارم عزیز واقارب سے ملاقات کرنے کی اجازت دے لیکن اگر شوہر اجازت نہیں دیتا تو پھر شریعت نے عورت کو یہ حق دیا ہے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر والدین سے ہفتہ میں ایک دفعہ اور محرم رشتہ داروں سے سال میں  ایک دفعہ ملاقات کے لیئے جاسکتی ہے۔ البحر الرائق مین ہے: ینبغی ان یوذن لھا فی زیارتھما الھین بعد الحین علی قدر متعارف۔۔۔ وفیہ: الصحیح المفتی بہ تخرج للوالدین فی کل جمعۃ باذنہ وبغیراذنہ ولزیارۃ المحارم فی کل سنۃ مرۃ باذنہ وبغیر اذنہ(ج: ۴،ص: ۱۹۵ وکذ ا فی الشامیۃ، ج: ۳، ص: ۱۴۶، الھندیہ: ج: ۱،ص: ۵۵۷) واللہ اعلم    


فتوی نمبر : 143710200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں