شوہر کے انتقال کے بعد عدت اسلامی مہینوں کے اعتبار سے ہوگی یا انگریزی ماہ کے اعتبار سے؟
اگر شوہر کا انتقال قمری (اسلامی) مہینے کی ابتدا یعنی پہلی تاریخ میں ہو تو عدت چاند کے مہینوں کے اعتبار سے پوری کرنا لازم ہوگی، خواہ کوئی مہینہ انتیس کا ہی کیوں نہ ہو، اور اگر شوہر کا انتقال مہینے کے درمیان میں ہوا ہوتو کل 130 دن عدت گزارنا لازم ہوگا۔
فتاوی شامی (3/ 509) میں ہے:
'' في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق والموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر. فعند الإمام يعتبر بالأيام فتعتد في الطلاق بتسعين يوماً، وفي الوفاة بمائة وثلاثين''.فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200971
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن