’’عُروَةُ الوُثقی‘‘ نام رکھنا کیسا ہے?
’’عُروَةُ‘‘ کا معنی ہے: کڑا۔ نیز یہ نام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعینِ کرام رحمہم اللہ کے ناموں میں سے بھی ہے، لہٰذا صرف ’’عُروَة‘‘ نام تو بہت اچھا اور بابرکت ہے۔ اور ’’الوُثقی‘‘ کا معنیٰ ہے: "مضبوط". چناں چہ ’’عُروَةُ الوُثقی‘‘ کامعنیٰ ہوگا:’’مضبوط کڑا‘‘۔ یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے, تاہم عربی گرامر کے اعتبار سے یہ ترکیب درست نہیں ہے،درست ترکیب ’’العروة الوثقی‘‘ ہوگی یا ’’عروه وثقیٰ‘‘.
تاج العروس من جواهر القاموس - (39 / 25):
"والعروة بالضم ، من الدلو والكوز و نحوه : معروفة ، وهي المقبض".
تاج العروس من جواهر القاموس - (26 / 452):
"والوثقى : تأنيث الأوثق ، قال الله تعالى : بالعروة الوثقى". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201119
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن