سات تولہ سوناپر زکاۃ ہو سکتی ہے جب کہ اس کے علاوہ کوئی نقدی نہیں ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر کسی شخص کی ملکیت میں صرف سات تولہ سونا ہے اور اس کے علاوہ چاندی، یا نقد رقم یا مال تجارت موجود نہیں ہے، تو اس پر زکاۃ ادا کرنا لازم نہیں ہے، اس لیے ملکیت میں صرف سونا ہونے کی صورت میں اس پر زکاۃ لازم ہونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201379
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن