بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ نصاب کے تنگدست ہونے کی صورت میں زکوۃ کا حکم


سوال

اگر شوہر کی ملازمت نہ ہو، بیوی کام کرتی ہو اور جیولری بھی ہو تو کیا ایسے حالات میں زکات ادا کی جائے گی؟ جب کہ ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو۔

جواب

واضح رہے کہ زکات  ہر ایسے شخص پر واجب ہوتی ہے جس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر رقم یا مالِ تجارت موجود ہو۔

لہذا اگر کوئی شخص مذکورہ نصاب کا مالک ہو تو اس پر زکات واجب ہو گی اور اس پر اس کی ادائیگی بھی لازم ہو گی اگرچہ حالات تنگ ہوں اور ضروریات مشکل سے پوری ہوتی ہوں، ایسے میں زیور کاکچھ حصہ بیچ کر زکات ادا کی جائےگی اور اگر زیورہ کا چالیسواں حصہ دےدیا جائے تو بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں