کالا لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کالے رنگ کی چادر اور عمامے کا استعمال ثابت ہے، لیکن مکمل کالا لباس پہننا ثابت نہیں، جبکہ اس پہلو سےممانعت کی کوئی حدیث بھی نہیں ملی ، اس لیے فی نفسہ کالا لباس پہننا تو جائز ہے، لیکن اس زمانے میں خاص طور پر محرم کے مہینے میں کالے رنگ کا لباس پہننا روافض کا شعار بن چکا ہے، اس لیے اس ماہ میں اس طبقے کے ساتھ مشابہت سے بچنے کے لیے سیاہ لباس سے اجتناب لازم ہے. واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143801200012
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن