کیا ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے؟
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا سنت ہے اور سورہ فاتحہ کے بعد جب کوئی سورہ یا رکوع یا آیت پڑھتےہیں تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا سنت تو نہیں ہے، لیکن مستحسن ہے یعنی پڑھ لے تو اچھا ہے اور نہ پڑھے تو کسی سنت کے بھی خلاف نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200430
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن