بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر میں قصر کب کریں گے؟


سوال

سفر میں قصر کب سے شروع کریں اور واپسی میں کب تک قصر کرتے رہیں؟

جواب

جوشخص مسافتِ سفریعنی اڑتالیس میل/سواستترکلومیٹرکی نیت سے سفرشروع کرے توایساشخص اپنے شہرکی آبادی اورحدودختم ہونے کے بعد یعنی اپنے شہرسے نکلتے ہی قصرنمازاداکرے گا۔اورجب سفرسے واپسی پراپنے شہرکی حدودمیں داخل ہوگیاتواب مکمل نمازاداکرے گا۔حاصل یہ ہے کہ :شرعی مسافتِ سفرکی نیت سے شہریابستی سے  نکلتے ہی قصرکاحکم شروع ہوجاتاہےاورجہاں سے قصر کاحکم شروع ہوتا ہے وہاں واپس پہنچ کرقصرکاحکم ختم ہوجاتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143801200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں