"سبحان اللہ" کا اصل معنی و مفہوم کیا ہے ؟
''سبحان اللہ'' کا مطلب یہ ہے کہ ''اللہ تعالیٰ کی ذات تمام عیوب اور نقائص سے پاک ہے''۔ یا ''میں االلہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں ان تمام عیوب سے جن کی نسبت جاہل لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف کرتے ہیں''۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201081
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن