میرے پاس 2 تولہ سونا ہے اور پورا سال 50 ہزار سے لے کر 70 ہز ار تک روپے کم زیادہ ہو تے رہے ہیں اور اب 1لاکھ 30 ہزارروپے ہیں، اس کی زکاۃ کا کیا حکم ہے؟
مذکورہ صورت میں سائل کے نصاب پر سال پورا ہونے کا جو دن مقرر ہے اس دن سائل کے پاس جتنی نقد رقم ہو (مثلاً: ایک لاکھ تیس ہزار روپے)، دو تولہ سونے کی مار کیٹ ویلیو لگا کر اس کے ساتھ ملائے اور مجموعی رقم کا چالیسواں حصہ زکاۃ کی مد میں ادا کرے-فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200906
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن