بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات کی ادائیگی کا طریقہ


سوال

زکات  یک مشت ادا کرنا ضروری ہے یا قسطوں میں ادا کی جا سکتی ہے؟

جواب

زکاۃ یک مشت بھی ادا کی جا سکتی ہے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنا بھی درست ہے،دونوں طرح جائز ہے،  بس اتنا خیال رہے کہ زکاۃ کی رقم کُل مال سے الگ کرتے ہوئے زکاۃ کی نیت کرلیں یا زکاۃ ادا کرتے وقت زکاۃ کی نیت کر لیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200715

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں