بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں زبان کے نیچے گولی رکھنا/ مجنون کو زکاۃ دینا


سوال

1۔  کیاروزے کی حالت میں زبان کے نیچے جو گولی رکھتے ہیں بلڈ پریشر کی وجہ سے رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

2۔  وہ مجنون جوصاحبِ  نصاب ہو اس کو زکاۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

1۔اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

فتاوی شامی (2/ 415):
'' (إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه، كما مر واستحسنه الكمال قائلاً: وهو الأصل في كل قليل مضغه''۔
2۔ صاحبِ نصاب مجنون کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے، اور اگر مجنون مستحق ہے تب بھی اسے  زکاۃ دینے سے زکاۃادا نہ ہوگی؛ البتہ  مستحق ہونے کی صورت میں اگر  اس کا ولی اس کی طرف سے قبضہ کرلے تو زکاۃ درست ہوجائے گی۔

بدائع الصنائع (2/ 39):
'' وكذا لو دفع زكاة ماله إلى صبي فقير أو مجنون فقير وقبض له وليه أبوه أو جده أو وصيهما جاز؛ لأن الولي يملك قبض الصدقة عنه''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200667

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں