رمضان میں نمازیں اول وقت میں پڑھنا کیسا ہے؟
رمضان المبارک میں صرف فجر کی نماز اولِ وقت میں پڑھنا چاہیے ؛ تاکہ زیادہ لوگ جماعت کی نماز میں شریک ہو سکیں، کیوں کہ اگر سحری کھا کر آرام کیا جائے تو عام لوگوں کی جماعت رہ جائے گی، اس لیے احناف کے ہاں بھی رمضان المبارک میں فجر کی نماز اولِ وقت میں پڑھنا افضل ہے ۔ باقی تمام نمازوں کا جو حکم عام دنوں میں ہے، وہی رمضان میں بھی ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200965
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن