بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ عدت شوہر کی ذمہ داری


سوال

دورانِ عدت شوہر حقوق ادا کرے گا، مطلب یہ ہے کہ بیوی کے نان و نفقہ کا خیال شوہر رکھے گا یا نہیں ؟

جواب

عدت ختم ہونے تک مطلقہ کا اپنے شوہر کے گھر میں رہنا  لازم   ہے، اور  اس دوران  عدت ختم ہونے تک کا نان ونفقہ شوہر کے ذمہ  لازم  ہے۔

الفتاوى الهندية،  کتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات ، الفصل الثالث في نفقة المعتدة،  (1/ 557)  الناشر: دار الفكر:

’’المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعياً أو بائناً، أو ثلاثاً، حاملاً كانت المرأة، أو لم تكن، كذا في فتاوى قاضي خان‘‘.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں