دو بیویوں کے ساتھ ایک ہی بستر پر لیٹنا کیسا ہے؟ ایک دائیں پہلو اور دوسری بائیں پہلو ۔ صرف لیٹنے یا سونے کا حکم مطلوب ہے، مباشرت ملحوظ نہیں ہے!
دو بیویوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی بستر پر اپنے دائیں بائیں لٹانے میں بہت سے مفاسد کا خطرہ موجود ہے؛ اس لیے سداً للذرائع اس کو ناجائز ہی کہا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200575
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن