بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دشمن سے بچاؤ کے لیے وظیفہ


سوال

 

دشمن کو ذلیل کرنے اور اس کے دل میں ہیبت ڈالنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب

فرض نمازوں کے اہتمام کے ساتھ صبح شام درج ذیل عمل کا اہتمام کریں

سورہ فاتحہ، آية الکرسی ، سورہ الم نشرح اور چاروں قل سات سات مرتبہ اور اول وآخر گیارہ گیارہ بارہ درود شریف پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پئیں، ہر قسم کے موذی امراض، سحر اور مصائب سے بچاؤ کے لیے مجرب ہے۔

تنہائی میں سورہ کوثر تین سو بار پڑھیں، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں