بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلود نام رکھنا


سوال

''خلود '' نام رکھنا کیسا ہے؟ اور معنی کیا ہیں؟

جواب

''خلود'' نام رکھ سکتےہیں، "خلود" کا مطلب ہے "ہمیشگی" جیسا کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ''ثم يقال: يا أهل الجنة خلود لا موت، ويا أهل النار خلود لا موت''  یعنی قیامت والے دن جنت والوں سے کہا جائے گا کہ اب تم جنت میں ہمیشہ ہمیشہ رہو، کبھی موت نہیں آئے گی، اسی طرح جہنم والوں سےکہا جائے گاکہ اب جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ رہو کبھی موت نہ آئے گی۔

اور اسی سے خالد ہے، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، تفاؤلاً ''خلود'' نام رکھ سکتے ہیں، لیکن اس  کے بجائے ''خالد''  نام رکھ لیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200955

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں