شوہر اور بیوی فون پر بات کر تے ہوئے کسی بات پر لڑ پڑے اور بیوی نے شوہر کو بولا : مجھے آئندہ Call اور Sms مت کرنا اور شوہر نے بغیر نیت طلاق کے بولا: ہاں ٹھیک ہے ختم کردو ۔
تو شوہر کا ایسے الفاظ بولنے سے نکاح پر کوئی فرق تو نہیں آیا؟
صورتِ مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200665
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن