بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت سنینہ کی نقل کردہ روایت


سوال

آپ نے یہ تو بتا دیا کہ "سنینہ" صحابیہ کا نام ہے۔ ان صحابیہ کی زندگی کا کوئی اہم واقعہ یا کسی صحابی سے تعلق بتا دیں ۔

جواب

حضرت سُنَیْنَه یہ حضرت مخنف البکری رضی اللہ عنہا کی ساحب زادی ہیں اور اپنے والد سے انہوں نے یہ روایت نقل کی ہےکہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے مخنف صلہ رحمی کرو ؛تمہاری عمر طویل ہوجائے گی،اور بھلائی کے کام کرو؛ تمہارے گھر کی بھلائیاں زیادہ ہوجائیں گی، اور اللہ کا ذکر کرو ہر پکے کچے پتھر کے قریب؛ تمہاے لیے قیامت کے دن گواہی دیں گے"۔

"حدَّثَتْنَا حَبَّةُ بِنْتُ الشَّمَّاخِ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي سُنَيْنَةُ بِنْتُ مِخْنَفٍ، عَنْ أَبِيهَا مِخْنَفٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا مِخْنَفُ، صِلْ رَحِمَكَ يَطُلْ عُمُرُكَ، وَافْعَلِ الْخَيْرَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ، وَاذْكُرِ اللهَ عِنْدَ كُلِّ حَجَرٍ وَمَدَرٍ  يَشْهَدْ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»". (أسد الغابة ط العلمية (5/ 122) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں