رمضان میں ہم سب ایک دسترخوان پر سحری اور افطاری کرتے ہیں، جن میں بھائیوں کی بیویاں بھی ہوتی ہیں، پر مرد ایک طرف ہوتے ہیں اور عورتیں ایک طرف، کیا اس طرح سحری اور افطاری کرنا ٹھیک ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر گھر چھوٹا ہے، اور الگ الگ سحری و افطاری، اور کھانے پینے کا اہتمام ممکن نہیں یا اس میں شدیدمشقت ہو ، تو خواتین کے لیے سر پر دوپٹہ اوڑھ کر ایک طرف بیٹھ کر کھانے میں شرکت کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200708
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن