بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت سے نماز پڑھنے والا ایک صف خالی چھوڑ کر صف بنائے تو نماز کا حکم


سوال

اگر جماعت کے ساتھ نماز ادا کر رہا ہو اور درمیان  میں ایک صف خالی چھوڑ دےاور تیسری صف پر کر دے تو کیا  تیسری صف والے کی نماز ادا ہو جائے گی؟

جواب

باجماعت نماز ادا کرنےمیں دو صفوں کی درمیانی صف میں جگہ ہونے کے باوجود پیچھے کھڑا ہونا مکروہِ تحریمی ہے، تاہم نماز ہوجائے گی۔ البتہ اگر دو صفوں کے درمیان والی صف بالکل خالی چھوڑ دی گئی ہو کہ اس میں کوئی ایک نمازی بھی کھڑا نہ ہو تو ایسا نہیں کرنا چاہیے، تاہم اگر کسی عذر کی وجہ سے ایسا کیا گیا تو نماز ادا ہوجائے گی اور درمیانی خالی صف شمار نہیں کی جائے گی۔ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

’’ وَلَوْ صَلَّى عَلَى رُفُوفِ الْمَسْجِدِ إنْ وَجَدَ فِي صَحْنِهِ مَكَانًا كُرِهَ، كَقِيَامَه فِي صَفٍّ خَلْفَ صَفٍّ فِيهِ فُرْجَةٌ‘‘.

رد المحتار:

’’(قَوْلُهُ: كَقِيَامِهِ فِي صَفٍّ إلَخْ) هَل الْكَرَاهَةُ فِيهِ تَنْزِيهِيَّةٌ أَوْ تَحْرِيمِيَّةٌ، وَيُرْشِدُ إلَى الثَّانِي قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَمَنْ قَطَعَهُ قَطَعَهُ اللَّهُ ". (١/ ٥٧٠) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں