اگر زید کے کسی عورت کے ساتھ تعلقات تھے اور زید نے اس کے ساتھ بوس و کنار کیا ہو، اور شہوت کے ساتھ چھوا ہو، اور عضو مخصوص کو دیکھا اور چھوا ہو تو عورت کی بیٹی کے ساتھ زید کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟
زید نے جس عورت کو شہوت کے ساتھ بلاحائل چھوا ہو یا بوس و کنار کیا ہو تو حرمتِ مصاہرت قائم ہونے کی وجہ سے اس عورت کی بیٹی کے ساتھ زید کا نکاح جائز نہیں ہے۔ مذکورہ افعال سراسر گناہ ہیں، ان پر سچے دل سے توبہ لازم ہے، نیز مذکورہ عورت سے ربط وتعلق بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200046
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن