کوئی جج کسی حاکم، سینئر جج یا کسی بھی شخص کی سفارش پر فیصلہ دیتا ہو تو اس جج کی تنخواہ کا کیا حکم ہے؟
اگر سفارش جائز ہو اور سفارش کی وجہ سے جج نے ناحق فیصلہ نہیں کیا تو سفارش کرنے والے کو اجر ملے گا اور جج صاحب کی تنخواہ بھی جائز ہوگی۔ اور اگر سفارش ناحق ہو اور اس کی بنا پر جج نے فیصلہ بھی غلط کیا تو دونوں گناہ گار ہوں گے اور غیر شرعی فیصلے پر تنخواہ لینا بھی ناجائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143810200026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن