قرآن مجید کے غلاف کو تو ایک بار دھو کر اس کا پانی کسی ایسی جگہ ڈال دیتے ہیں جہاں پاؤں نہ آئے تو یہ بتائیں کہ جائے نماز کو کیسے دھو یا جائے؟ کپڑے کی طرح یا اس کا پانی بھی جمع کر کے ایسی جگہ پر ڈال دینا چاہیے؟
جائے نماز کو دھو کر اس کا پانی الگ کسی جگہ ڈالنا ضروری نہیں ہے، عام کپڑوں کے ساتھ ہی دھو سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201362
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن