بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تشہد میں انگلیوں سے حلقہ بنانا


سوال

اکثر لوگ تشہد میں شہادت کے وقت انگلیوں کا حلقہ بناتے ہیں اورشہادت کے بعد بھی اس حلقہ کو آخر تک باقی رکھتے ہیں،  کیا انگلیوں کا حلقہ بناناکسی حدیث سے ثابت ہے  اور حلقہ کو آخر تک قائم رکھنے کا کیا حکم ہے ؟ 

جواب

 تشہد میں" اشهد ان لا اله"پڑھتے وقت دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو بند کرکے، انگوٹھے اور بیچ والی انگلی کا حلقہ بنا کر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا اور" الا الله "پر شہادت کی انگلی کو  جھکادینا اور آخر تک حلقہ قائم رکھناسنت ہے۔  سنن ابوداود  اور ابن ماجہ  میں حلقہ بنانے کا مذکورہ طریقہ صراحتاً درج ہے، نیز موطا امام محمد اور  ترمذی کی روایات سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔  اس حوالے سے مولانا ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ کی "اعلاء السنن " میں  کئی روایات نقل کرکے مفصل بحث کی گئی ہے، اسے ملاحظہ کرلیاجائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں