زید نے تراویح کے اندر سجدہ تلاوت کی اور اسکے بعد سجدہ بھی کیا مگر جب دوبارہ تلاوت کرنا چاہا تو اس کو اگلی آیت یاد نہیں آئ تو زید نے منہ ہی منہ میں آیت سجدہ کا کچھ حصہ پڑھ لیا اور آگے نماز جاری رکھی ، تو کیا زید کو دوبارہ سجدہ کرنا چاہیے تھا؟ یا پھر اس کی تلافی کی کوئی صورت؟ امید ہے کہ جواب جلد عنایت فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ خیر
استحسناناوہی پہلے والا سجدہ بعد والے کی طرف سے بھی کفایت کرجائیگا، دوبارہ سجدہ لازم نہیں ھوگا۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143709200020
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن