ٹیلی نار نیٹ ورک سم میں میرا ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے، جہاں اکاؤنٹ میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ رکھنے پر کمپنی کی طرف سے مجھے روزانہ پچاس (50) فری منٹ دیے جاتے ہیں، اب مجھے ان پچاس فری منٹ کو استعمال کرنا چاہیے یا نہیں؟
ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے یا اس سے زائد رقم رکھنے پر کمپنی کی طرف سےروزانہ دیے جانے والے پچاس فری منٹ کا استعمال کرنا قرض پر منفعت حاصل کرنا ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200308
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن