بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجرکی نماز کی سنتوں کی قضاء اورزیان نام کا معنیٰ


سوال

1۔ اگر فجر کی نمازقضاء ہوجائے اورقضاء نمازفجر کےکچھ گھنٹے بعدپڑھی جائے مثلاً صبح کے نوبجے توکیافجرکی سنت کی بھی قضاء پڑھنی ہوگی؟2۔ زیان نام کاکیامعنیٰ ہے اورکیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

1۔ زوال سےقبل پہلے پہلےاگرفجرکی قضاء کی جارہی ہوتوفجرکی سنتوں کی بھی قضاء کی جائے،زوال کے بعد صرف فرض کی قضاء کی جائیگی۔ 2۔ لفظ زیان میں زینت کا معنیٰ پایا جاتاہے، مصدر اسم فاعل یا اسم مفعول کے معنیٰ میں ہوگا اورمزین یازینت بخشنے والا اس کا معنیٰ ہے یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں