بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقدس بوسیدہ اوراق کاحکم


سوال

میں نے مسجداورمدرسے میں پرانے بوسیدہ اوراق دیکھتاہوں ۔امام مسجد ان تمام اوراق کوایک تھیلے میں جمع کرلیتے ہیں اور انہیں ایک کمرے میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں ان اوراق کیسے ٹھکانے لگایا جائے ۔

جواب

بہتروافضل یہ ہے کہ ان مقدس اوراق کوآبادی سے دورکسی پاک جگہ گھڑا کھود کر دفن کردیا جائے دوسراطریقہ یہ ہے کہ کپڑے کے تھیلے میں ان اوراق کے ساتھ پتھر رکھ کر دریا،سمندروغیرہ میں ڈال دیا جائے تاکہ کنارے پر نہ آئے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں